TOTAL PAGEVIEWS

I AM A STUDENT AND IT EXPERT PH # 0321-7962236

My name is Mohammad Abbas Qadri. And I am a member of Qadri Group. Intended to make this website. Who spend their money in Academy and not a learned anything? From this website you can get free tutorial and software. And can learn at home.

I AM A STUDENT AND IT EXPERT PH # 0301-5843047

My name is Mohammad Bilal Razvi. And I am a member of Qadri Group. Intended to make this website. Who spend their money in Academy and not a learned anything? From this website you can get free tutorial and software. And can learn at home.

I AM A STUDENT AND IT EXPERT PH # 0308-6856214

My name is Mohammad Waqas Atari. And I am a member of Qadri Group. Intended to make this website. Who spend their money in Academy and not a learned anything? From this website you can get free tutorial and software. And can learn at home.

I AM A STUDENT AND IT EXPERT PH # 0322-6838438

My name is Mohammad Ahmad Hadi.Intended to make this website. Who spend their money in Academy and not a learned anything? From this website you can get free tutorial and software. And can learn at home.

I AM A STUDENT AND IT EXPERT PH # 0321-7962236

My name is Mohammad Abbas Qadri. And I am a member of Qadri Group. Intended to make this website. Who spend their money in Academy and not a learned anything? From this website you can get free tutorial and software. And can learn at home.

Tuesday 24 November 2015

Sama News content

Tuesday 17 November 2015

Increase your WiFi Router Speed in Urdu



وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے ہمیشہ ایک مسئلے کا سامنا رہتا ہے کہ کسی کمرے میں تو اس کے سگنلز بہترین آرہے ہوتے ہیں جب کہ دوسرے میں بالکل کمزور۔ اس کے علاوہ دن کے مختلف اوقات میں سگنلز بھی مختلف انداز میں ملتے ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کس طرح مسئلے کو ڈھونڈا اور ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔ تاکہ پورے گھر میں بہتر سروس مل سکے اور آپ بغیر کسی پریشانی کے انٹرنیٹ استعمال کر سکیں۔

وائی فائی کی رفتار ٹیسٹ کریں


کئی چیزیں ہیں جو وائی فائی کی رفتار پر اثر انداز ہوتی ہیں مثلاً موٹی دیواریں، فرنیچر، پاور کیبلز اور دیگر الیکٹریکل ڈیوائسز خاص کر مائیکرویووز۔ اس لیے سب سے پہلے تو یہ چیک کرنے کی ضرورت ہے کہ مختلف جگہوں پر انٹرنیٹ کی کیا اسپیڈ مل رہی ہے۔ اس لیے اپنے فون یا ٹیبلٹ پر اسپیڈ ٹیسٹ (Speedtest.net) کی ایپلی کیشن انسٹال کریں، یا لیپ ٹاپ پر اس کا ویب ورژن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ذریعے اپنے انٹرنیٹ کی رفتار کا جائزہ لیں۔ اس ٹیسٹ میں آپ کو Ping ٹائم بتایا جائے گا، یعنی ایک ویب سائٹ تک آپ کا کنکشن کتنی دیر میں پہنچتا ہے اور وہ جواب دیتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ کی ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ اسپیڈ کیا ہے۔
اسمارٹ فون پر اس ایپ کو انسٹال کرنے سے یہ سہولت ملے گی آپ انٹرنیٹ کی رفتار کو گھر کے مختلف حصوں میں ٹیسٹ کر سکیں گے۔ یہ بہت ضروری ہے، کیونکہ مکمل گھر میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ ایک جیسی ملنا ممکن نہیں۔ بلکہ ایک ہی جگہ دو بار بھی انٹرنیٹ کی اسپیڈ چیک کرنی پڑتی ہے، کیونکہ دن کے مختلف اوقات میں انٹرنیٹ کی مختلف اسپیڈ ملتی ہے۔ اس کے علاوہ مائیکرویوو اور دیگر الیکٹریکل ڈیوائسز کے پاس جا کر بھی اسپیڈ چیک کریں۔ کوئی بھی ایسی ڈیوائس جس میں موٹر موجود ہو، وائی فائی کی رفتار پر اثر انداز ہوتی ہے۔
اسپیڈ ٹیسٹ ویب سائٹ پر اپنی انٹرنیٹ کی اسپیڈ کا نتیجہ بطور تصویر محفوظ بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس کی ویب سائٹ سے بھی انٹرنیٹ اسپیڈ جانچی جا سکتی ہے اور اینڈروئیڈ ایپ بھی انسٹال کی جا سکتی ہے۔
اس کے علاوہ بھی دیگر ایسی سروسز دستیاب ہیں جن کے کام کرنے کا اپنا طریقہ کار ہے جیسے کہ Netstress جسے آپ درج ذیل ربط سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
http://nutsaboutnets.com/netstress
’’نٹ اسٹریس‘‘ کے ذریعے وائی فائی کے علاوہ لین انٹرنیٹ کی کارکردگی بھی جانچی جا سکتی ہے کہ کیا یہ معیار کے مطابق ہے یا آپ کسی پریشانی کا سامناکر رہے ہیں۔ اس کی مدد سے نیٹ ورک کے عمومی مسائل کو حل بھی کیا جا سکتا ہے۔
دراصل ان ٹیسٹس مقصد پہلے یہ تصدیق کرنا ہے کہ آیا وائی فائی واقعی میں سست رفتاری کا شکار ہے یا آپ غلط جگہ پر بیٹھتے ہیں یا راؤٹر غلط جگہ پر رکھا گیا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کسی جگہ یا راؤٹر کے کہیں قریب ٹیسٹ چلائیں اور بہت اچھا نتیجہ سامنے آئے۔ تو اس کا مطلب ہے کہ وائی فائی سست نہیں، آپ اس سے بہت دُور بیٹھتے ہیں۔

وائی فائی ہیٹ میپ بنائیں


وائرلیس نیٹ ورک کے تجزیے کے لیے اس کا ہیٹ میپ بنایا جا سکتا ہے۔ اس موضوع پر ہم تفصیلی مضمون کمپیوٹنگ میں شائع کر چکے ہیں کہ Ekahau HeatMapper کو استعمال کرتے ہوئے کس طرح پورے گھر یا دفتر کا وائرلیس ہیٹ میپ بنایا جا سکتا ہے۔


وائی فائی ہیٹ میپ بنائیں مکمل مضمون پڑھیں
اس میپ کو سامنے رکھتے ہوئے آپ باآسانی دیکھ سکتے ہیں کہ وائی فائی راؤٹر کو کس جگہ رکھیں تو سب جگہ سگنلز کی کیا حالت ہے۔ اس طرح یہ بھی فیصلہ کیا جا سکتا ہے کہ راؤٹر درست مقام پر موجود ہے یا اسے بدلنے کی ضرورت ہے۔
یہ ٹول درج ذیل ربط سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے:
ekahau.com/wifidesign/ekahau-heatmapper

سگنلز بہتر بنائیں


وائی فائی کے سگنلز کو بہتر بنانے کے لیے ’’وائی فائی سونار‘‘ ایپلی کیشن مفت دستیاب ہے۔ سگنلز کا معیار بہتر بنانے کے لیے اس میں چند لیکن اہم ٹولز موجود ہیں۔ سب سے پہلے تو یہ چیک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ کہاں سگنلز اچھے آرہے ہیں۔ اس کے لیے ایپ انسٹال کر کے چلائیں اور نیٹ ورکس لسٹ میں سے اپنا نیٹ ورک منتخب کر لیں۔ آپ کے آس پڑوس کے نیٹ ورکس بھی اس کی لسٹ میں آرہے ہوں گے۔

wifisonar
اپنا نیٹ ورک منتخب کر کے فون کو لے کر ایک جگہ سے دوسری جگہ جائیں۔ جیسے جیسے آپ حرکت کریں گے اس ایپلی کیشن کی Beep کی آواز بڑھتی یا کم ہوتی جائے گی۔ اگر آواز اونچی ہو رہی ہے تو اس کا مطلب ہے یہاں سگنلز بہت طاقت ور ہیں اور جہاں آواز مدھم ہوتی جائے وہاں سمجھ جائیں کہ سگنلز بہت کمزور آرہے ہیں۔
اس طرح آپ باآسانی فیصلہ کر سکتے ہیں کہ راؤٹر درست جگہ پر موجود ہے یا اس کی جگہ بدلنے کی ضرورت ہے۔ یا راؤٹر کا اینٹینا ہلانے جلانے سے بھی کام چلایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی یاد رکھیں گے کہ آپ کے پڑوسیوں کا وائی فائی آپ کے وائی فائی کی کارکردگی پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ وائی فائی سونار کی مدد سے آپ جان سکتے ہیں کہ کہیں کوئی دوسرا وائی فائی زیادہ طاقت ور سگنلز تو نہیں ارسال کر رہا۔ اگر ایسا ہے تو آپ کو اپنا راؤٹر کہیں اور منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔

وائی فائی کا چینل بدلیں


یہ بات بھی یقینی بنائیں کہ آپ کا وائی فائی اسی چینل پر براڈکاسٹنگ نہ کر رہا ہو جس پر کوئی دوسرا قریبی وائی فائی براڈکاسٹنگ کر رہا ہو۔ وائی فائی سونار کی مدد سے آپ تمام نیٹ ورکس کے چینل دیکھ کر کسی دوسرے خالی چینل پر منتقل ہو سکتے ہیں۔ زیادہ تر راؤٹرز میں گیارہ چینلز موجود ہوتے ہیں۔ چینل بدلنے کے لیے راؤٹر کا ویب ایکسس لیں۔ یہاں دیکھیں کہ کون سا چینل منتخب ہے، وائی فائی سونار جن چینلز کو استعمال کرنے کا مشورہ دے اس میں سے کوئی چینل منتخب کر لیں۔ بہترین پرفارمنس کے لیے چینل میں ’’آٹو‘‘ کا آپشن بھی منتخب کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح راؤٹر خود ہی بہترین چینل کا انتخاب کر لیتا ہے۔

راؤٹر کا ورژن


وائی فائی راؤٹر خریدتے ہوئے اس کی ورژن تفصیلات ضرور دیکھیں۔ آپ نے یقیناً کبھی سوچا ہو گا کہ آخر WiFi کا مطلب کیا ہے؟ یہ کسی لفظ کا مخفف نہیں ہے بلکہ اس کا اصل نام 802.11 ہے، جو کہ وائرلیس نیٹ ورک کا تکنیکی معیار ہے۔ یہ معیار الیکٹریکل الیکٹرونکس انجینئرز (IEEE) نے 1997 میں مقرر کیا تھا۔ اس کے مختلف ورژنز آچکے ہیں جن کو لیٹرز جیسے کہ a,b,gیا n کے ذریعے ظاہر کیا جاتا ہے۔ بڑے لیٹر کے ذریعے آپ جان سکتے ہیں کہ راؤٹر میں کون سا ورژن موجود ہے۔ ہر نیا آنے والا ورژن پرانے ورژن کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مالک ہے۔ موجود ورژن ’’این‘‘ ہے۔
اس لیے راؤٹر خریدتے ہوئے اس کے ورژن کو ضرور چیک کر لیں۔ اگر آپ انٹرنیٹ کی سست رفتاری کا شکار ہیں تو آپ کو تیز رفتار راؤٹر درکار ہو گا۔
موجودہ ورژن 802.11n ہے، جس کی رفتار دیگر پرانے تمام راؤٹرز سے بہت اچھی ہے۔ اگر آپ کے راؤٹر میں اس کی سپورٹ موجود ہے تو اسے ضرور فعال کریں۔ 802.11n کی سپورٹ کے حامل راؤٹرز پر زیادہ سے زیادہ اچھی اسپیڈ حاصل کرنے کے لیے اس کا موڈ 802.11b/g/n منتخب کرنا چاہیے۔ لیکن اگر آپ کا راؤٹر پرانا ہے تو اسے پرانے موڈ پر ہی رہنے دیں کیونکہ مختلف راؤٹرز مختلف ریڈیو موڈز کو سپورٹ کرتے ہیں۔

دونوں بینڈز استعمال کریں


وائی فائی کو اس کی ڈیفالٹ سیٹنگز کے رحم و کرم کو مت چھوڑ دیں۔ انٹرنیٹ کی سست رفتاری کو ٹھیک کرنے کے لیے آپ خود بھی راؤٹر میں مختلف تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ کئی راؤٹرز دو فریکوئنسیز جیسے کہ 2.4GHz اور 5GHz پر کام کر سکتے ہیں۔ ہر چینل ایک مخصوص قریبی فریکوئنسی پر کام کرتا ہے۔ یعنی بیک وقت دو نیٹ ورک موجود ہوتے ہیں۔ ایک نیٹ ورک ہلکی فریکوئنسی جبکہ دوسرا تیز فریکوئنسی کے لیے ہوتا ہے۔ اگر آپ کو تیز رفتار انٹرنیٹ کی ضرورت ہے جیسے کہ وڈیو اسٹریمنگ وغیرہ کے لیے تو 5GHz کو منتخب کریں۔





Useful tips of Facebook users in Urdu




خالی کمنٹ کریں



یہ ٹپ بہت ہی سادہ، آسان اور دلچسپ ہے۔ کہیں بھی اگر آپ کچھ لکھے بنا خالی تبصرہ کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو اسپیشل کیریکٹرز استعمال کرنے ہوں گے جو کہ ایک خالی تبصرے میں تبدیل ہو جائیں گے۔
ایسا تبصرہ کرنے کے لیے Alt کا بٹن دبا کر رکھتے ہوئے 0173 ٹائپ کریں اور اس کے بعد اینٹر پریس کر دیں یا کسی کی وال پر لکھ رہے ہیں تو شیئر کے بٹن پر کلک کر دیں۔

آپ دیکھیں گے کہ آپ کے تبصرے میں کچھ بھی نہیں لکھا ہو گا لیکن پھر بھی پوسٹ ہو جائے گا۔


فیس بک کا بیک گراؤنڈ تبدیل کریں


کیا آپ فیس بک کا ایک ہی بیک گراؤنڈ دیکھ دیکھ کر بور ہو چکے ہیں؟ اگر ایسا ہی ہے تو ’’فیس بک بیک گراؤنڈر چینجر‘‘ سے آپ فیس بک پر اپنی پسند کا بیک گراؤنڈ استعمال کر سکتے ہیں۔
 دراصل کروم براؤزر کے لیے دستیاب ایک مفت ایکسٹینشن ہے۔ کروم ویب اسٹور سے یہ ایکسٹینشن انسٹال کرنے کے بعد جب آپ فیس بک لاگ ان کریں گے تو آپ دیکھیں گے کہ بیک گراؤنڈ میں ایک تصویر لگ چکی ہے۔ اس کے علاوہ "چینج بیک گر ائونڈ" کا ایک بٹن بھی نظر آنا شروع ہو جائے گا۔ اس کے ذریعے آپ اپنی پسند کی تصویر فیس بک بیک گراؤنڈ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔
بیک گراؤنڈ میں لگائی گئی تصویر کے لیے کافی آپشنز بھی موجود ہوں گے یعنی تصویر کا سائز بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے جبکہ تصویر کو مدھم بھی کیا جا سکتا ہے تا کہ فیس بک استعمال کرنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔


فیس بک کی لاگ ان اسکرین تبدیل کریں


اپنے کمپیوٹر کے ڈیسک ٹاپ پر لگا وال پیپر ہم اکثر تبدیل کرتے رہتے ہیں، کیوں نا فیس بک کی لاگ اِن اسکرین بھی اپنی پسند سے جب چاہیں تبدیل کر لی جائے؟
اس کے لیے آپ کو کروم براؤزر میں ایک ایکسٹینشن شامل کرنا ہو گا جس کا نام ہے۔
’’ایف بی ریفریش‘‘ کروم ویب اسٹور سے اپنے کروم براؤزر میں شامل کر لیں اور فیس بک کی لاگ اِن اسکرین کو اپنی پسند کی تصویر سے بدل لیں۔

چیٹ پر خفیہ رہیں


فیس بک چیٹ میں آپ سیٹنگ کر سکتے ہیں کہ آپ صرف مخصوص لوگوں کو آن لائن نظر آئیں یا پھر اسی طرح کہ صرف مخصوص لوگوں کو آف لائن نظر آئیں۔ اس کے لیے چیٹ بار میں موجود گیئر کے نشان والے سیٹنگ آئی کن پر کلک کر کے اپنی پسند کی سیٹنگز منتخب کر لیں۔

فیس بک چیٹ کی ریڈ ریسیپٹ بند کریں


آپ فیس بک پر اگر کسی سے چیٹ کرنا چاہتے ہیں اور دوسروں کے تنگ کرنے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ کافی مشکل ہے۔ کیونکہ فیس بک چیٹ پر جب آپ کو کوئی میسج بھیجے اور آپ اس میسج کو دیکھ لیں تو میسج بھیجنے والے کو فوراً پتا چل جاتا ہے کہ آپ نے یہ میسج کب دیکھا ہے اور یہ کہ آپ آن لائن موجود ہیں۔ دراصل یہ فیس بک کا فیچر ہے۔
اس کے علاوہ بعض اوقات ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ہمیں مسیج کرے تو اسے پتا چل جائے کہ ہم نے اس کا میسج پڑھ لیا ہے۔
اس سے بچنے کے لیے آپ کو انسٹال کرنا پڑے گا۔ اس پلگ اِن کو انسٹال کر لینے کے بعد آپ کو میسج کرنے والے کو read receipt نہیں ملے گی اور اسے نہیں پتا چلے گا کہ آپ موجود ہیں اور میسج دیکھ چکے ہیں۔


فیس بک پر آپ کے تین یوزر نیم ہیں


اگر آپ ہمیشہ اپنا ای میل ایڈریس لکھ کر فیس بک پر لاگ اِن کرتے ہیں تو آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ فیس بک پر آپ کے تین مختلف یوزر نیم ہیں۔ یعنی ای میل ایڈریس کے علاوہ آپ اپنے دیگر یوزر نیم سے بھی لاگ ان ہو سکتے ہیں۔

سب سے پہلا یوزر نیم تو آپ کا ای میل ایڈریس ہے، جس سے عموماً آپ لاگ اِن کرتے ہیں۔ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ کسی جگہ فیس بک استعمال کرتے ہوئے نہیں چاہتے کہ اپنا ای میل ایڈریس ٹائپ کریں تو اس کے لیے آپ کو اپنے دیگر یوزر نیم استعمال کرنے ہوں گے۔
آپ کا دوسرا یوزر نیم آپ کا موبائل نمبر ہوتا ہے۔ جو موبائل نمبر آپ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ میں شامل کر رکھا ہے وہ آپ کا یوزر نیم بھی ہے۔ یعنی اپنا موبائل نمبر اور پاس ورڈ ٹائپ کر کے بھی آپ فیس بک پر لاگ ان کر سکتے ہیں۔

تیسرا آپ کا فیس بک یوزر نیم ہے، مثلاً آپ کا فیس بک پر یوزر نیم علی کمپیوٹر ہے تو لاگ ان کرتے وقت آپ یہ نام بھی ٹائپ کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کو نہیں معلوم کہ آپ کا فیس بک پر کیا یوزر نیم ہے، یا یوزر نیم بنانا یا تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے اس یو آر ایل پر جائیے:
http://www.facebook.com/username

فیس بک اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ کریں



بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ایک ہی کمپیوٹر کو کئی لوگ استعمال کرتے ہیں۔ ایسے میں اگر آپ اپنافیس بک لاگ اِن چھوڑ دیں تو یہ خود بخود لاگ آؤٹ نہیں ہوتا۔ کوئی دوسرا اگر سسٹم پر بیٹھ جائے تو باآسانی آپ کا اکاؤنٹ دیکھ سکتا ہے۔
اگر آپ فائر فوکس براؤزر استعمال کرتے ہیں تو اس بچنے کے لیے ایک بے حد کارآمد ایکسٹینشن ’’فیس بک آٹو لاگ آؤٹ‘‘ کی صورت میں موجود ہے۔
انسٹال کرنے کے بعد آپ کو اسے تھوڑا سا کنفیگر کرنا پڑے گا۔ کیونکہ بائی ڈیفالٹ یہ ساٹھ سیکنڈ پر سیٹ ہوتا ہے۔ یعنی اگر ساٹھ سیکنڈ تک آپ نے فیس بک استعمال نہ کیا تو اسے خود بخود لاگ آؤٹ کر دے گا۔

مینو میں سے ایڈنزکھول لیں۔ اس میں فیس بک آٹو لاگ آؤٹ کے سامنے موجود آپشنز کے بٹن پر کلک کریں اور اپنی مرضی کا ٹائم منتخب کر لیں۔
مقررہ وقت تک اگر آپ فیس بک پر متحرک نہ ہوئے تو یہ ایکسٹینشن آپ کا فیس بک اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ کر دے گا۔



سارے کمنٹس ایک ساتھ لائیک کیجیے

فرض کہیں آپ کو بہت سارے کمنٹس لائیک کرنے ہوں تو یقینا آپ باری باری سب کو لائیک کریں گے۔
لیکن اگر آپ کروم براؤزر استعمال کر رہے ہیں تو اس کا ایک بہترین حل ’’فیس بک لائیک آل‘‘ کی صورت میں موجود ہے۔ یہ ایکسٹینشن آپ کو سہولت دیتا ہے کہ کہیں بھی ایک تبصرہ لائیک کرنے کی بجائے اگر آپ چاہیں تو ایک ساتھ سارے تبصرے پسند کر سکتے ہیں۔
اگر آپ اپنے پیج پر دوسروں کے لاتعداد تبصرے لائیک کرنا چاہتے ہیں تو  ایکسٹینشن بہت مددگار ثابت ہو گا۔

Ten new features of android lollipop in Urdu


اینڈروئیڈ لولی پاپ کافی اسمارٹ فونز کے لیے دستیاب ہو چکا ہے اور آہستہ آہستہ دیگر امیدوار بھی اسے حاصل کر رہے ہیں۔ اینڈروئیڈ صارفین کو ہمیشہ ہی اینڈروئیڈ کے نئے ورژن کا انتظار رہتا ہے۔ کیونکہ نئے ورژن میں نئی خوبیاں اور نئے فیچرز موجود ہیں۔ اگر لولی پاپ کا اینڈروئیڈ کے گزشتہ ورژن کِٹ کیٹ اگر آپ بھی اینڈروئیڈ لولی پاپ کے منتظر ہیں تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں ایسے نمایاں فیچرز کے بارے میں جو آپ کو لولی پاپ میں دیکھنے کو ملیں گے

سیٹنگز کے لیے سرچ بار

یہ ایسا فیچر ہے جس کی اینڈروئیڈ میں اشد ضرورت تھی۔ اکثر ہم اپنی اینڈروئیڈ ڈیوائس میں کچھ تبدیلیاں کرنا چاہتے ہیں لیکن سمجھ نہیں آتا کہ ان کی سیٹنگز کہاں موجود ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے اس بار گوگل نے سیٹنگز میں بھی سرچ بار پیش کر دی ہے۔ جو چیز تلاش کرنی ہو سیٹنگز میں آ کر اسے تلاش کریں وہ فوراً ہی سامنے آجائے گی۔ اس فیچر کو بلاشبہ اینڈروئیڈ لولی پاپ کا سب سے بہترین فیچر کہا جا سکتا ہے۔



کوئیک سیٹنگز کے لیے ٹو فنگر سوائپ


اینڈروئیڈ میں کوئیک سیٹنگز کھولنے کے لیے اسکرین پر اوپر سے نیچے انگلی پھیری جاتی ہے۔ اس کے بعد یہاں کوئیک سیٹنگز کھولنے کے لیے ایک آئی کن موجود ہوتا ہے۔ دراصل ایک دفعہ انگلی پھیریں تو حالیہ ایونٹس کی لسٹ موجود ہوتی ہے اس لیے سیٹنگز میں جانے کے لیے الگ آئی کن موجود ہوتا ہے۔ اینڈروئیڈ لولی پاپ میں فوراً ہی کوئیک سیٹنگز میں جانے کے لیے ’’ٹو فنگر سوائپ‘‘ کا فیچر دیا گیا ہے یعنی اگر آپ دو انگلیوں کے ساتھ اسکرین پر اوپر سے نیچے سوائپ کریں گے تو حالیہ ایونٹس کی بجائے براہِ راست کوئیک سیٹنگز کھل جائیں گی۔


فلیش لائٹ


اینڈروئیڈ کے پرانے ورژنز میں فلیش لائٹ استعمال کرنے کے لیے کوئی ایپلی کیشن انسٹال کرنی پڑتی ہے۔ فلیش لائٹ کو آن کرنے والی زیادہ تر ایپلی کیشنز میں اشتہارات کی بھرمار ہوتی ہے۔ جبکہ آئی فون اور ونڈوز فون کے صارفین کے لیے فلیش لائٹ آن کرنے کے لیے بِلٹ اِن فیچر موجود ہوتا ہے۔ یعنی لائٹ آن کرنے کا آپشن کوئیک سیٹنگز میں ہی موجود ہوتا ہے اس کے لیے کوئی ایپلی کیشن انسٹال نہیں کرنی پڑتی۔
اس خامی کو اینڈروئیڈ لولی پاپ میں دُور کر دیا گیا ہے۔ لولی پاپ میں فون کی LED لائٹ کو آن کرنے کا آئی کن کوئیک سیٹنگز میں موجود ہوتا ہے۔



موبائل ڈیٹا کے استعمال کی نوٹی فکیشن


سبھی انٹرنیٹ ڈیٹا پلان استعمال کرتے ہیں جس میں محدود انٹرنیٹ دستیاب ہوتا ہے جیسے کہ پانچ سو ایم بی، ایک جی بی یا پانچ جی بی وغیرہ۔ اگر اس مقرر کردہ حد کو پار جائیں تو اضافی پیسے ادا کرنے پڑتے ہیں۔ اس مسئلے کا بہت اچھا حل اینڈروئیڈ لولی پاپ میں فراہم کیا گیا ہے۔ اس میں آپ سیٹ کر سکتے ہیں کہ فلاں تاریخ سے فلاں تاریخ تک آپ کو اتنا انٹرنیٹ استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

اس طرح جب موبائل ڈیٹا اپنی مقرر کردہ حد تک پہنچنے لگے گا تو آپ کو خبردار کیا جائے گا۔ اگرچہ یہ فیچر کِٹ کیٹ میں بھی موجود ہے لیکن لولی پاپ میں اسے مزید بہتر اور کارآمد بنا کر پیش کیا گیا ہے۔

یہ سیٹنگز کرنے کے لیے کوئیک سیٹنگز میں موجود SIM کے آئی کن پر کلک کریں۔ اس کے بعد ڈیٹا لمٹ وارننگ کو سیٹ کر دیں مثلاً ایک جی بی۔ اس طرح اتنا انٹرنیٹ استعمال ہوتے ہی موبائل ڈیٹا کو آف کر دیا جائے گا تاکہ آپ کو اضافی ادائیگی نہ کرنا پڑے۔





نوٹی فکیشنز کا خاتمہ


اینڈروئیڈ لولی پاپ میں نوٹی فکیشنز سے نمٹنے کے لیے خاص طور پر اقدامات کیے گئے ہیں۔ کوئی بھی ایپلی کیشن انسٹال کریں وہ فوراً ہی اپنی نوٹی فکیشنز دکھانا شروع کر دیتی ہے۔ اور کچھ نہ ہو تو اسے اپ ڈیٹ درکار ہوتی ہے جس کا دعوت نامہ اسکرین پر ارسال کر دیا جاتا ہے۔ یہ تمام نوٹی فکیشنز بہت تنگ کرتی ہیں۔ اینڈروئیڈ لولی پاپ میں اگر کوئی نوٹی فکیشن آپ کو پسند نہ ہو تو اس پر چند سیکنڈز تک پریس کر کے رکھیں، فوراً ہی اس پر چند آپشنز ظاہر ہو جائیں گے جن پر کلک کر کے فوراً ہی اس ایپلی کیشن کی نوٹی فکیشنز کو آئندہ کے لیے بلاک کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ فون لاک ہونے کے باوجود اہم ایپلی کیشنز جیسے کہ وٹس ایپ، فیس بک اور جی میل وغیرہ اپنی نوٹی فکیشنز اسکرین پر ظاہر کر دیتی ہیں۔ اگرچہ یہ نوٹی فکیشنز بہت ضروری ہیں لیکن ان میں موجود لکھے پیغام کا فون لاک ہونے کے باوجود اسکرین پر ظاہر ہو جانا پرائیویسی کے لیے خطرہ ہے۔ اس لیے اینڈروئیڈ لولی پاپ میں حساس نوٹی فکیشنز کو چھپایا جا سکتا ہے۔ یعنی نوٹی فکیشن تو موصول ہو گی لیکن اس میں کوئی ٹیکسٹ نہیں ہو گا۔




یوزر، گیسٹ اور نئی پروفائل


اینڈروئیڈ لولی پاپ میں ایک اور اہم فیچر پروفائل کے حوالے سے متعارف کرایا گیا ہے۔ لولی پاپ میں پروفائل آئی کن اسکرین پر اوپر دکھایا جاتا ہے۔ اس پر کلک کرتے ہوئے پروفائل کو بدلا جا سکتا ہے۔ اس میں گیسٹ یعنی مہمان پروفائل بھی موجود ہے جبکہ نئی پروفائل بھی بنائی جا سکتی ہے۔ یہ فیچر اس وقت انتہائی کارآمد ثابت ہوتا ہے جب آپ اپنا فون کسی کو یا خاص طور پر بچوں کو دیتے ہیں تو پروفائل کو بدلا جا سکتا ہے۔ اس طرح وہ آپ کے اہم ڈیٹا تک نہیں پہنچ پاتے اور فون بالکل محفوظ رہتا ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی پروفائل پر پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے مثلاً ایسے کہ مہمان اکاؤنٹ فون سے نہ ایس ایم ایس کر سکتا ہے نہ ہی کوئی کال۔


ترجیحی موڈ


گوگل نے آخر کار اینڈروئیڈ میں ’’تنگ نہ کرو‘‘ یعنی Do not disturb کا فیچر بھی فراہم کر دیا ہے۔ اگر آپ فون پر کوئی اہم کام کر رہے ہیں اور نہیں چاہتے کہ نوٹی فکیشنز ، ایس ایم ایس یا کالز وغیرہ تنگ کریں تو اس موڈ کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اس میں بنیادی طور پر تین موڈز موجود ہیں۔ ایک موڈ تو بہت سخت ہے جس میں کوئی نوٹی فکیشن نہیں ملتی، نہ کوئی کال تنگ نہ کرتی ہے نہ ایس ایم ایس۔ دوسرا موڈ ذرا درمیانہ ہے جس میں آپ کو اہم چیزیں منتخب کرنی ہوتی ہیں کہ صرف یہ تنگ کر سکتی ہیں۔ تیسرا موڈ خوشگوار موڈ ہے جس کے منتخب ہونے کی صورت میں فون بالکل عام حالت میں ہوتا ہے اور تمام نوٹی فکیشنز،کالز اور ایس ایم ایس کے لیے فون کے دروازے کھلے رہتے ہیں۔


کالز کی مداخلت ختم


اینڈروئیڈ لولی پاپ میں اس فیچر کی انتہائی ضرورت تھی۔ دراصل جب کوئی کال آتی ہے تو آپ فون پر جو بھی کر رہے ہوں وہ اسکرین غائب ہو جاتی ہے اور کال کی اطلاع پوری اسکرین پر پھیل جاتی ہے۔ گوگل نے نے کالز کی اس بدمعاشی کو لولی پاپ میں ختم کر دیا ہے۔ اس طرح اب کوئی کال آئے گی تو شرافت کے ساتھ اسکرین کے درمیان میں ایک چھوٹا سا الرٹ دکھائے گی۔ جسے اگر آپ قبول کرنا چاہیں تو کر سکتے ورنہ یہاں Dismiss کا بٹن بھی موجود ہے۔


رنگوں کی درستگی


ایک اندازے کے مطابق دنیا کی 7 فیصد آبادی رنگوں کے اندھے پن کا شکار ہے۔ اس بیماری کے شکار افراد رنگوں میں تمیز نہیں کر پاتے۔ کئی رنگ انھیں صرف سیاہی مائل ہی دِکھائی دیتے ہیں۔ یعنی یہ افراد رنگوں کو بالکل مختلف انداز میں دیکھتے ہیں۔ اینڈروئیڈ لولی پاپ میں گوگل نے رنگوں کو درست کرنے کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے۔ چونکہ یہ بیماری پیدائشی اور موروثی ہوتی ہے اس لیے اس کا علاج بھی بہت مشکل ہے۔ اس لیے لولی پاپ میں وہ اپنے حساب سے رنگوں کی سیٹنگز بدل کر اپنے فون سے زیادہ لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

Wednesday 4 November 2015

Computer info in urdu

Sunday 25 October 2015

Earn Money 100% With Neobux In Urdu/English

Now with the help of neobux urdu tutorial you can earn money online in Pakistan with or without investment. It’s totally up to you whether you want to make more dollars or support your current job. One thing you all should remember that internet is not a place where you can generate income without any effort. People in India and Pakistan think that internet is like an ATM machine where they can withdraw money easily without any work. Please treat internet like an ordinary business where you have to give your time and effort to make living of it. You can’t even compete with local manufacturers or dealers if you are not god in marketing.


How to Join Neobux in Pakistan

Please remember that there is no fee for this program and you are not forced to invest money in it. Please join the program via the link mentioned below and click you ads on daily basis.                    Join Now 
























Saturday 10 October 2015

How to Stop Auto play Facebook video

On PC 




On Mobile 



Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More